کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکاراؤں کے بعد اب ٹک ٹاکر جوڑی، کنول آفتاب اور ذو القرنین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر ذو القرنین کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوا۔

گزشتہ دنوں کنول آفتاب اور ذو القرنین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میلاد کے دوران بنائی گئی تصویروں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

میلاد شریف، شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

گزشتہ شب کنول آفتاب اور ذو القرنین کی ہونے والی، مایوں، مہندی اور اُبٹن کی تقریب سے اس جوڑی کی جانب سے چند مزید نئی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا خوب مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zulqarnain Sikandar (@ch.zulqarnain25)

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہو چکا ہے ۔