چار لیگی ارکان کا خود کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھنا خوش آئند ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کے4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ خوش آئندہے کہ نون لیگ کے 4 ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔
ایک طرف تو یہ خوش آئند بات ہے کے نون لیگ میں چار ارکان ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل اور قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرائت رکھتے ہیں۔
البتہ اِس عزم کا اظہار اُن کو بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام کرنا چاہیے۔ ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 17, 2022
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟