بلیدہ کے علاقے الندور میں گھر پر راکٹ حملہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں رحمت ولد رفیق کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور، اور عائشہ بنت لعل محمد جاں بحق ہوئے، جبکہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور، زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

WhatsApp
Get Alert