طلال چوہدری نے دال، سبزی اور چینی کے ریٹ یاد ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی
مجھے دال سبزی کے ریٹ اس لیے یاد ہیں کیونکہ میرا وزیر اعظم شہباز شریف ہے، اگر 2 روپے چینی بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے میسج کرکے پوچھتا ہے کہ قیمت کیوں بڑھی؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے طرزِ حکمرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2 روپے چینی بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے میسج کرکے پوچھتا ہے کہ قیمت کیوں بڑھی؟۔
اینکر پرسن شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے دال اور سبزی کے ریٹ اس لیے زبانی یاد ہیں کیونکہ میرے وزیراعظم شہباز شریف ہیں، اگر ملک میں محض دو روپے چینی کی قیمت بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے ہی میسج کر کے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہیں کہ قیمت کیوں بڑھ گئی۔
اب کوئی نان سینس نہیں چلے گی ایسا نہیں ہو گا کہ آپ چالیس پچاس ہزار لوگ لے آئیں اور ریاست کو یرغمال بنا لیں: طلال چوہدری
کسی کی بھی نہیں چلے گی جب آپ اپوزیشن میں ہوں گے، جیسے گوجرانوالہ جلسہ، ڈی چوک مہنگائی مکاؤ مارچ: شہزاد اقبال
ہمارا تو سیاسی حق ہے: طلال چوہدری😳😳 pic.twitter.com/vuUz0AX7gA— 𝗗𝗿 𝗡𝗮𝗲𝗲𝗺 𝗠𝗲𝗼 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹 (@DrNaeemMeoMD) September 27, 2026
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اب ملک میں کوئی نان سینس نہیں چلے گی اور ایسا ہرگز ممکن نہیں ہوگا کہ کوئی 40 یا 50 ہزار لوگ لا کر ریاست کو یرغمال بنا لے، اس پر جب اینکر شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ ’کیا یہ اصول کسی پر نہیں چلے گا؟ جب آپ اپوزیشن میں ہوں گے تب بھی ڈی چوک مہنگائی مکاؤ مارچ یا گوجرانوالہ جیسے جلسے نہیں کریں گے؟‘ تو طلال چوہدری نے دلچسپ جواب دیا کہ ’وہ تو ہمارا جمہوری اور سیاسی حق ہے‘۔
میٹرو بس میں جتنے لوگ ایک دن میں 20 روپے پر بیٹھتے ہیں آپ ہمیں اتنے ووٹ بھی نہیں دیتے ،،طلال چوہدری pic.twitter.com/BwyXMWqS37
— Atta ur Rehman Kohistani (@atta__kohistani) September 25, 2026
علاوہ ازیں وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی اور عمر سے متعلق چونکا دینے والے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پولیس فورس کے 70 فیصد اہلکار 55 سال سے زائد عمر کے ہیں، اتنی زیادہ عمر کے اہلکار کسی شرپسند کے پیچھے کیسے دوڑیں گے یا اونچی دیواریں کیسے پھلانگیں گے؟ دارالحکومت میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس میں 10 ہزار نئے جوانوں کی باقاعدہ اور شفاف بھرتی کی جائے گی۔
شہباز شریف کو عوام کی اتنی فکر ہے کہ اگر چینی کی قیمت دو روپے بڑھ جاۓ تو وہ صبح چار بجے میسج کر کے پوچھتا ہے چینی کی قیمت کیوں بڑھی 😳😳 pic.twitter.com/P8Ryw3KbZR
— Waqar khan (@Waqarkhan) September 26, 2026
طلال چوہدری نے ایک اور جگہ گفتگو کے دوران اسلام آباد کے شہریوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو یہ احساس ہی نہ ہو کہ کسی نے اس کے ساتھ اچھا کیا ہے تو اس کے ساتھ قدرت بھی اچھا نہیں کرتی، اسلام آباد کے شہری روزانہ میٹرو بس پر محض 20 روپے میں سفر کرتے ہیں مگر اتنے ووٹ بھی ہمیں نہیں دیتے، یہ میٹرو بس کسی اور نے نہیں بنائی اور نہ ہی کسی دوسرے صوبے میں ایسی سہولت موجود ہے۔
