حکومت اس سے خوش نہیں ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی، محمد مالک کا تجزیہ
حکومت چاہتی تھی کہ تحریک انصاف لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے اور تصادم ہو، جس سے پی ٹی آئی اور ادارے کے درمیان خلیج مزید گہری ہو؛ سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ کار کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اینکرپرسن اور تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ ملتوی ہونے سے دل سے خوش نہیں ہے کیونکہ وہ اسلام آباد میں تصادم چاہتی تھی تاکہ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان موجود خلیج کو مزید گہرا اور ناقابلِ تلافی بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں اپنے خصوصی تجزیے کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے بالکل خوش نہیں ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آئی، حکومت کی تو دلی خواہش اور کوشش تھی کہ پی ٹی آئی والے ہر صورت اسلام آباد آتے اور سڑکوں پر بڑا تصادم ہوتا تاکہ پی ٹی آئی اور ریاستی اداروں کے درمیان خلیج مزید گہری ہو جاتی۔
حکومت خوش نہیں ہیں کہ پی ٹی آئی نہیں آئی، حکومت چاہتی تھی کہ پی ٹی آئی اسلام آباد آئے اور تصادم ہو جس سے پی ٹی آئی اور ادارے کے درمیان خلیج مزید گہری ہو، ۔ محمد مالک@ShahzadIqbalGEO @MalickViews #PTI #PMLN pic.twitter.com/y2qUmAZcbR
— Ali Hassan (@AliJrnlst) September 27, 2026
محمد مالک کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل یا سیاسی فیصلے اس حکومت نے نہیں کرنے بلکہ وہ فیصلے کہیں اور سے ہونے ہیں، موجودہ حکومت محض لانگ مارچ کی تاریخ ملتوی ہونے کا سیاسی فائدہ اٹھانے اور فتح کا ڈرامہ رچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پر انکشاف کیا کہ صوبوں کی تقسیم کے مسئلے کو ہلکا ہرگز نہ لیں، اعلیٰ ترین سطح پر یہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، اعلیٰ سطح پر یہ بات طے ہو چکی ہے کہ نئے صوبے ہر صورت بنائے جائیں گے، اب متبادل کے طور پر مضبوط مقامی حکومت کے نظام پر بات کرنے کا وقت بھی گزر چکا ہے اور اس آپشن پر گفتگو میں کوئی دلچسپی نہیں لی جا رہی۔
