میانوالی میں مریم نوازمیڈیکل کالج اینڈ ٹیچینگ ہسپتال اور ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری! ارشاد بھٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میانوالی میں مریم نوازمیڈیکل کالج اینڈ ٹیچینگ ہسپتال اور ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری! اگر یہ ہسپتال سرکاری پیسوں سے بنیں گے تو کیوں یہ خاندانی نام رکھے گئے؟ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ابھی خبر نظروں سے گذری کہ پنجاب حکومت نے منظوری دیدی ہے کہ میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچینگ ہسپتال بنے گا اور ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنے گا، اگر یہ سچ ہے تو بتائیں کہ ’’ہاؤس آف شریفس‘‘ کے ذاتی پیسوں سے دونوں ہسپتال بنائے جائیں گے یا سرکاری پیسوں سے، اگر سرکاری پیسوں سے بنیں گے یہ ہسپتال تو کیوں یہ خاندانی نام رکھے گئے۔
ابھی خبر نظروں سے گذری کہ پنجاب حکومت نے منظوری دیدی ہے کہ میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچینگ ہسپتال بنےگا اور ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنے گا،اگر یہ سچ ہے تو بتائیں کہ “ہاؤس آف شریفس” کے ذاتی پیسوں سے دونوں ہسپتال بنائے جائیں گے یا سرکاری پیسوں سے،اگر…
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) September 28, 2026
کیا اب واقعی پاکستان یتیم ہوچکا ہے، کیا واقعی اب کوئی پوچھنے والا نہیں رہا، کیا اب کوئی والی وارث نہیں رہا،کیا اب جس کی جو مرضی ہے وہ کر سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر ایسا کریں کہ لاہور کا نام بدل کر مریم آباد رکھ دیں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کو ملا کر نوازشریف سٹی کر دیں، فیصل آباد کا نام بدل کر شہبازآباد کر دیں۔
بلکہ میری تجویز تو یہ ہے کہ پنجاب کا نام بدل کر شریفستان رکھ دیں، تاکہ یہ ایک شوق تو پورا ہو وزیراعلٰی صاحبہ کا۔
یاد رہے میڈیا کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلی نے خصوصی اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی، ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں 268 بیڈ کانوازشریف مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پررپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازنےاجلاس میں مختلف شہروں کے ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، انسٹی ٹیوف آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سینٹر،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن، ڈیزیز، پلاسٹ سرجری، جینیٹک، سرجیکل، آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ بنیں گے ، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے ،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال او ر 100 بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔
