جب27ستمبر کی لانگ مارچ کی تیاری نہیں تھی، اب چار پانچ دنوں میں 4 اکتوبر کی کیا تیاری کرپائیں گے؟ شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن اسمبلی پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ جب27ستمبر کی لانگ مارچ کی تیاری نہیں تھی، اب چار پانچ دنوں میں 4 اکتوبر کی کیا تیاری کرپائیں گے؟ یہ فیس سیونگ کیلئے منتیں ترلے کررہے ہیں، قوی امکان ہے کہ لانگ مارچ کو ملتوی کردیں گے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی 27ستمبر کی لانگ مارچ کی تیاری نہیں تھی ، جب گیارہ مہینوں سے ستائیس کی تیاری نہیں تھی تو اب یہ چار پانچ دنوں میں 4 اکتوبر کیلئے کیا تیاری کرپائیں گے؟ یہ منتیں ترلے کررہے ہیں کہ کوئی ان کو فیس سیونگ دے۔

دونوں صورتوں میں اگر عمران خان کے ایڈوائس کے برعکس یہ فیس سیونگ لیتے ہیں اور کال آف کرتے ہیں، جس کاقوی امکان ہے کہ لانگ مارچ کو ملتوی کردیں گے، اگر مارچ نہ ہوا تو ایسی صورت میں عمران خان نے ان کو نہیں چھوڑنا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اس صورت میں آئے جب ڈٹ جائے گا، اگر عمران خان ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گا تو سہیل آفریدی کو استعفا دینا پڑے گا۔اگر سہیل آفریدی نے محنت کی ہوتی اور دو لاکھ لوگوں تک جمع کرلیتے تو پھر گورنر راج آرٹیکل 232میں ہوتا ہے ، لیکن پھر وفاقی حکومت آرٹیکل 236کے تحت اٹھاتی۔

WhatsApp
Get Alert