اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹوئٹر پر اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پر 15 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 176 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے، 29 دسمبر کو ڈالر کی قیمت 178 روپے 54 پیسے پر آ گئی تھی لیکن بعد ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ
کی جا رہی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے .
. .