جسٹس عمرعطاء بندیال کی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس عمر عطاء بندیال کی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جسٹس عمر عطابندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،وہ بطور چیف جسٹس 2 فروری 2022 کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اے آروائی نیوز کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جسٹس عمر عطابندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عمر عطابندیال کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس عمر عطاء بندیال کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری صدر مملکت نے دی، جسٹس عمر عطابندیال بطور چیف جسٹس دو فروری 2022 کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔