وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی حکومت گرانے اور سہیل آفریدی کو ہٹانے کی ہمت ہی نہیں، جنید اکبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی حکومت گرانے اور سہیل آفریدی کو ہٹانے کی ہمت ہی نہیں، گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو عوام شدید ردعمل دے گی، حکومت ہماری مجبوری نہیں، اقتدار ان کا مسئلہ جن کا کچن چلتا ہے، عدالت نے اگر سہیل آفریدی کو نااہل کیا تو بداعتمادی مزید بڑھے گی۔
سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت ہماری مجبوری نہیں ہے، بلکہ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، ورکر جب ہمیں کہتے کہ کسی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے لئےاحتجاج کرنا آسان ہوجائے گا۔ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، کافی چیزیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں کرسکتے، پھر احتجاج کرنا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا۔
عمران خان نے بھی اپنی حکومتیں خود گرائی تھیں، اقتدار جانے کا مسئلہ ان کو ہوسکتا ہے کیونکہ یہ لوگ اقتدار سے کماتے ہیں ان کا کچن چلتا ہے۔وفاقی حکومت نے گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو عوام بھرپور ردعمل دے گی، ہمیں خیبرپختونخواہ کی حکومت کسی کی خواہش پر نہیں ملی، وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ہمت ہی نہیں ہے، اگر ان کی ہمت ہوتی تو یہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ہی نہیں بننے دیتے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں، حکومت ایک قدم بڑھائے گی تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم سے زبردستی اپنی شرائط نہیں منوائی جاسکتیں، طاقت کے زور پر مذاکرات نہیں کریں گے، ہم سمجھتے ہیں ملک کی خاطر نفرتیں ختم کرنی چاہیئے، ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں لیکن بندوق کے زور پر ڈائیلاگ نہیں کریں گے۔عدالت نے اگر سہیل آفریدی کو نااہل کردیا تو عدلیہ پر بداعتمادی مزید بڑھے گی۔لوگوں کو پہلے پہ پتا کہ فیصلے کس طرح ہورہے ہیں۔
