پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے سےترقی پر منفی اثرات پڑے، وزیراعظم عمران خان

ہری پور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے سے ترقی پر منفی اثرات پڑے، پہلی بار پانچویں جماعت تک یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا، جتنے زیادہ معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا،اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، سرمایہ کاری کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہری پور میں 86 کنال اراضی پر تعمیر سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیادرکھ دیا، انہوں نے ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، ہری پور میں بننے والے ایکو سسٹم کی خوشی ہے،آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی وزیرعاطف خان، ڈاکٹرعطاءالرحمان اور ان کی ٹیم سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بطوروزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے، ہیلتھ انشورنس بہت اچھا اقدام ہے .

انہوں نے کہا کہ غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں یمن کے بعد پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے، قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے منفی اثرات آئے، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی .
انہوں نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جیسے جیسے ملکی محصولات میں اضافہ ہوگا ویسے ہی ترقی کا سفر آسان ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں