پی ٹی آئی رہنماؤں کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ
ایک ذمہ دار اور پاپولر سیاسی جماعت ہونے کے ناطے ہمیں ملک کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کرنا چاہیئے؛ پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دینے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ کا آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور 4 اکتوبر کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی، جہاں پارٹی رہنماؤں اور مرکزی عہدیداروں کی اکثریت نے قیادت کو لانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی حتمی تجویز دے دی ہے۔
بحوالہ ذرائع بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کا یہ اہم غیر رسمی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال، کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ اور پارٹی کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دے دی
پارٹی رہنماؤں کی اکثریت کی لانگ مارچ غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی تجویز#ARYNews pic.twitter.com/15pm4JhDyN— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 29, 2026
اجلاس کے دوران اکثریت نے رائے دی کہ ملکی حالات، سکیورٹی خدشات اور صوبائی حکومت کو درپیش خطرات کے تناظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو فوراً مؤخر کیا جائے اور حالات سازگار ہونے کے بعد نئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے، اجلاس میں رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا ذکر بھی کیا گیا، لانگ مارچ کے التواء اور سیاسی تذبذب کے باعث وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی گہری تشویش میں مبتلا دکھائی دیئے، جس پر انہیں صوبے میں سکیورٹی صورتِ حال کے جائزہ کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ شوکت علی یوسف زئی کا مرکزی لیڈرشپ کو خط۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بناکر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے جس میں افغانستان کی طرف سے پاکستان پر ممکنہ حملے کا جواز دیا جاسکتا ہے۔ یہ انتہائی خطرناک بات ہے مجھے…
— Farzana Ali (@farzanaalispark) September 29, 2026
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بھی مرکزی لیڈرشپ کو ایک خط ارسال کرکے اپنی رائے کا اظہار کردیا، شوکت یوسفزئی نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت افغانستان کی طرف سے ممکنہ سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور منتخب صوبائی حکومت کو ختم کرنے پر تل چکی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے پی ٹی آئی پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگا کر پارٹی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس تمام تر صورتحال میں ضروری ہے کہ ایک ذمہ دار اور مقبول سیاسی جماعت ہونے کے ناطے پاکستان تحریکِ انصاف ملک اور اپنے وسیع تر مفاد میں 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کرے۔
