کراچی پورٹ پر محسن نقوی کا دورہ!اسلام آباد کیلئے چین سے آئی 21فائر فائٹرز گاڑیوں کا معائنہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پورٹ کا دورہ کر کے اسلام آباد کے لیے چین سے درآمد کی گئی 21 جدید ترین ریسکیو اور فائر فائٹنگ گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آنے والے اس جدید ترین بیڑے کی کل مالیت 72.31 ملین چینی یوآن (تقریباً 3 ارب روپے) ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے فائر بریگیڈ فلیٹ میں گزشتہ 17 سالوں کے دوران ہونے والی سب سے بڑی اپ گریڈ ہے۔
اس کھیپ میں خاص طور پر ایک جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی شامل ہے جو بلند و بالا عمارتوں میں 88 میٹر کی بلندی تک ریسکیو آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق یہ گاڑیاں اگلے 5 دنوں کے اندر اسلام آباد پہنچا کر مختلف فائر اسٹیشنز پر تعینات کر دی جائیں گی، جس سے شہر کے ہنگامی ریسکیو سسٹم اور پبلک سیفٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
