4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہونے جارہا ہے، سہیل آفریدی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہونے جارہا ہے، کوئی بھی دھمکی، بندوق ڈنڈا ہمیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے پہلے میں نے آتے ہی منسٹر صاحب سے پوچھا کہ اس پروگرام کا خرچہ سرکاری ہے یا آپ کا ہے تو انہیں خود بھی پتہ نہیں تھا، اگر سرکاری خرچہ ہوا تو میں برداشت نہیں کروں گا یہ منسٹر خود اپنی جیب سے دیں گے۔
جو لوگ حکومت میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں ان کو عوام کی فکر ہوتی ہے وہ اپنے لئے11ارب کا جہاز نہیں خریدتے۔وہ اپنے لئے 30، 30 کروڑ والی گاڑیا ں نہیں منگواتے،ان کے تمام اقدامات عوام کیلئے ہوتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہو گا ، کوئی بھی دھمکی، کوئی بھی زورزبردستی ، کوئی بھی بندوق ، کوئی بھی ڈنڈا،ہمیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا، یہ عہدے اور کرسیاں یہ ان کے لئے معنی رکھتے ہیں جن کا کوئی ذاتی مفاد ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جو میرے پختونوں کی سر کی قیمت لگائے گی، ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جس سے خیبرپختونخواہ لہولہان ہوگا، ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جس میں پاکستان کی بھلائی نہیں ہوگی۔
4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہو گا کوئی بندوق کوئی ڈنڈا ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نئیں ہٹا سکتا یہ کرسیاں یہ عہدے ان کے لیے معنی رکھتے ہیں جن کے پرسنل انٹرسٹ ہوں ! سہیل آفریدی ۔۔۔ pic.twitter.com/JEAv2TXP0K
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 29, 2026
کچھ لوگ جیب بھرنے اور ڈالرز کیلئے ، کچھ لوگ جزیرے خریدتے ہیں، باہر اپنے لء فلیٹ خریدتے ہیں، ان کیلئے میرے لوگوں کا خون کسی بھی قیمت پر نہیں بہے گا، اس کیخلاف ہم کھڑے ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو بغاوت بھی کریں گے، لیکن ہر اس پالیسی کو نہیں مانیں گے جس سے میرے لوگ شہید ہوں ۔
