اگر 25 کروڑ پاکستانیوں کا 10فیصد بھی سڑکوں پر آجائے تو یہ نظام عوام کاغیظ وغضب برداشت نہیں کرسکےگا، سلمان اکرم راجا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج 25 کروڑ پاکستانیوں کا 10فیصد بھی سڑکوں پر آجائے ، اپنے گھروں کی دہلیز پر کھڑا ہوجائے، اپنے قصبے کے چوک میں کھڑے ہوجائیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ نظام عوام کاغیظ وغضب نہیں جھیل سکے گا۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں انصاف لائیرز فورم کی جانب سے منعقد سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ، حسان نیازی اور ان کے خاندان کی خواتین بشری بی بی، علیمہ بی بی، نورین بی بی، عظمی بی بی، پی ٹی آئی کے ہزاروں جانثاروں کے ساتھ آج عزم اور استقامت کی شاندار علامت ہیں۔
پاکستان کو قبرستان بنانے کی سازش ہے، انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکنے کی مزموم خواہش ہے۔
ہم اندھیرے میں سچ کی شمع جلائے رکھیں گے۔ ہم نے نکلنا ہے اور ہر پاکستانی کو پکارنا ہے۔ فتح سچ کی ہو گی۔ یہ طے ہے۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں انصاف لائیرز فورم کی جانب سے منعقد سیمینار میں میری گزارشات: عمران خان صاحب، حسان نیازی صاحب اور انکے خاندان کی خواتین _ بشری بی بی صاحبہ، علیمہ بی بی صاحبہ، نورین بی بی صاحبہ، عظمی بی بی صاحبہ _ پی ٹی آئی کے ہزاروں جانثاروں کے ساتھ آج عزم اور استقامت کی… pic.twitter.com/CSkR2K2Cpu
— salman akram raja (@salmanAraja) September 29, 2026
انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو خوشخبری دینی ہے کہ سچائی کی فتح ہوگی اور سچائی کا کارواں ہم ہیں، آج یہ صورتحال ہے کہ ایک ڈی سی اپنے قلم کی جنبش سے ہمارے تمام انسانی حقوق ہم سے چھین سکتا ہے، دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے، جس سے انسانی حقوق کا حق چھین لیا جاتا ہے۔
آج ملک میں ظلم و جبر کی پالیسیاں ہیں، آج ممکن نہیں کہ ہم گھروں میں چھپ جائیں یا اپنی نظریں پھیر لیں، ہم باہر نکلنا ہوگا
یاد رکھیں ! تشدد کا مقابلہ تشدد سے نہیں ہوسکتا، ان کے پاس بندوقیں ، زنجیریں ہیں، ہمارے پاس کیا ہے؟ ہمارے پاس سچ کی قوت ہے، اگر آج 25 کروڑ پاکستانیوں کا 10فیصد بھی سڑکوں پر آجائے ، اپنے گھروں کی دہلیز پر کھڑا ہوجائے، اپنے قصبے کے چوک میں کھڑے ہوجائیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ نظام عوام کاغیظ وغضب نہیں جھیل سکے گا۔
