یہ کارٹون نیٹ ورک، جوکرز اور مسخرے! جن کو آپ ٹی وی پر بٹھا رہے ہیں یہ بہٹ غلط بات کررہے ہیں، سہیل آفریدی


پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ کارٹون نیٹ ورک، جوکرز اور مسخرے! جن کو آپ ٹی وی پر بٹھا رہے ہیں یہ بہٹ غلط بات کررہے ہیں، یہ کہتے کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی مرے یا جیئے؟ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا خط میں نے نہیں پڑھا، نہ مجھے خط آیا ہے، اگر شوکت یوسفزئی کا مجھے خط آئے گا تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ جو تین مسخرے ٹی وی پر بیٹھ کر بکواس کرتے ہیں، یہ ہمارے شہیدوں کی توہین کررہے ہیں۔

ہمارے 80ہزار لوگوں کی توہین کررہے ہیں ،ہمارے پولیس اور فوجی جوان جو دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں ان کی شہادت کی توہین کررہے ہیں،ان کو کیا؟ انہوں نے تو کبھی گرم ہوا بھی نہیں دیکھی، یہ جہاں پر بیٹھتے ہیں وہاں تو گرم ہوا بھی نہیں لگتی، خون تو ہمارا بہہ رہا ہے، لوگ تو ہمارے زخمی ہورہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ کارٹون نیٹ ورک، یہ جوکرز، مسخرے، ٹی وی پر آپ لوگ بٹھا رہے ہیں یہ بہٹ غلط بات کررہے ہیں، یہ پوری پاکستانی قوم کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ لوگ کیڑے مکوڑے ہو، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے کوئی مرے یا جیئے؟جی ڈی پی گروتھ جتنی بھی گرے، مہنگائی جتنی بھی بڑھے، بے رزگاری جتنی بھی بڑھے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم پھر بھی اس منصب پر ہوں گے، کیونکہ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، یہ آپ کے بل بوتے پر بدمعاشی کررہے ہیں، غلط الزامات لگا رہے ہیں، خیبرپختونخواہ کی عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے، یہ مسخرے اور کارٹون نیٹ ورک جو زبان استعمال کررہے ہیں یہ پاکستان کونقصان پہنچائے گی ،آپ ان کو لگام ڈالیں ،ان کا پٹا باندھیں رکھیں، یہ پٹا نہ کھولیں، کیونکہ ان کا اگر پٹا کھولیں گے تو پاکستانی عوام ان کو کچھ نہیں کہے گی لیکن جن کے بل بوتے پر اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں، پھر ان کو پکڑے گی اور بہت خطرناک ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے پہلے میں نے آتے ہی منسٹر صاحب سے پوچھا کہ اس پروگرام کا خرچہ سرکاری ہے یا آپ کا ہے تو انہیں خود بھی پتہ نہیں تھا، اگر سرکاری خرچہ ہوا تو میں برداشت نہیں کروں گا یہ منسٹر خود اپنی جیب سے دیں گے۔ جو لوگ حکومت میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں ان کو عوام کی فکر ہوتی ہے وہ اپنے لئے11ارب کا جہاز نہیں خریدتے۔
وہ اپنے لئے 30، 30 کروڑ والی گاڑیا ں نہیں منگواتے،ان کے تمام اقدامات عوام کیلئے ہوتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہو گا ، کوئی بھی دھمکی، کوئی بھی زورزبردستی ، کوئی بھی بندوق ، کوئی بھی ڈنڈا،ہمیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا، یہ عہدے اور کرسیاں یہ ان کے لئے معنی رکھتے ہیں جن کا کوئی ذاتی مفاد ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جو میرے پختونوں کی سر کی قیمت لگائے گی، ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جس سے خیبرپختونخواہ لہولہان ہوگا، ہر وہ پالیسی تبدیل ہوگی جس میں پاکستان کی بھلائی نہیں ہوگی۔
کچھ لوگ جیب بھرنے اور ڈالرز کیلئے ، کچھ لوگ جزیرے خریدتے ہیں، باہر اپنے لء فلیٹ خریدتے ہیں، ان کیلئے میرے لوگوں کا خون کسی بھی قیمت پر نہیں بہے گا، اس کیخلاف ہم کھڑے ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو بغاوت بھی کریں گے، لیکن ہر اس پالیسی کو نہیں مانیں گے جس سے میرے لوگ شہید ہوں ۔

WhatsApp
Get Alert