نیو میکسیکو میں ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ، شہریوں کو انخلا کی وارننگ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ڈیم ٹوٹنے کے خدشے کے باعث حکام نے ڈونا آنا کاؤنٹی کے شہریوں کو انخلا کی وارننگ جاری کردی۔
سمندری طوفان پولوکےباعث امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدیدبارشوں اورسیلابی صورتحال نےتباہی مچا دی،سیلابی ریلےکےباعث میک لیوڈ ڈیم پردباؤ بڑھ گیاہےاورڈیم کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
ڈیم کےکناروں سےپانی باہر بہنے لگا،سیلابی پانی کے باعث اہم شاہراہیں بھی زیرِآب آگئیں،حکام نے علاقے میں سنگین سیلابی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
