ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر

لاہور(قدرت روزنامہ)آج سے پنجاب بھر میں لائسنس کے اجرا کا آغاز شروع کردیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اب ٹکٹوں کی بجائے فارم 24 ڈاکخانہ میں فیس جمع کروا کر جاری کیا جائے گا .

قبل ازیں لائسنس کے لئے ڈاکخانہ سے ٹکٹیں لگوانا ضروری ہوتی تھیں . نئے سال کی ٹکٹوں میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں لائسنس تاخیر کا شکار ہیں . فیس کی ادائیگی کافارم 24 درخواست دہندہ کے کوائف کے ساتھ چسپاں کیا جائے گا . ٹریفک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ تک آن لائن پیمنٹ کے آغاز تک فارم 24

پر فیس وصولی کی جائے گی . ڈاکخانوں میں فیس وصولی کے لئے عملہ کوہدایات جاری کردی گئیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں