کراچی: کور کمانڈر حملہ، ملزم سے تفتیش کیلئے JIT بنانے کی سفارش

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں لائنز ایریا سے گرفتار کور کمانڈر حملہ کیس کے ملزم اور جنداللّٰہ کے رکن سید کاشف علی شاہ عرف شاہین سے حساس اداروں نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم سے مشترکہ تحقیقات کے لیے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے محکمۂ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے 9 ویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ملزم سید کاشف کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر محکمۂ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کراچی میں 2004ء کے دوران کور کمانڈر کراچی پر حملہ کرنے والے گروہ میں شامل تھا۔شاہ فیصل کالونی کراچی کے رہائشی ملزم سے جوائنٹ انٹیروگیشن کی صورت میں ماضی، حال اور مستقبل کے جرائم کی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

Recent Posts

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

5 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

13 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

25 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

28 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

32 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

35 mins ago