نواز شریف کے بیرون جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وجہ بتادی گئی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) نواز شریف کے بیرون جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟نواز شریف علاج نہیں احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک گئے ٗ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وجہ بتادی گئی ٗ نواز شریف نے لندن میں علاج کروایا اور نہ ہی عدالتی احکامات کے باوجود میڈیکل رپورٹس شیئر کیں۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے گیارہ جنوری کو ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے۔ذ رائع کے مطا بق اجلاس میں ایک کابینہ رکن نے سوال کیا کہ شہباز

شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی۔لاہور ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا تھا-شہباز شریف کیخلاف بیان حلفی کی خلاف ورزی پر حکومت کے پاس قانونی کارروائی کے کیا اختیارات موجود ہیں؟اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ نواز شریف احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک گئے۔