پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ شروع کرنے کے مقام کا اعلان
لانگ مارچ 4 اکتوبر کو جنوبی خیبرپختونخواہ سے شروع ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لیڈ کریں گے؛ صوبائی وزیراطلاعات شفیع جان

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ہر صورت آگے بڑھانے کا حتمی اعلان کر دیا، جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی خود کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاجی لانگ مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا اور یہ مارچ جنوبی خیبر پختونخواہ سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔
لانگ مارچ 4 اکتوبر کو جنوبی خیبر پختون خواہ سے شروع گا ۔ سی ایم آفریدی لیڈ کرینگے ۔
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) September 30, 2026
صوبائی وزیر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود اس مارچ کی فرنٹ لائن پر قیادت کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی صاحب 4 اکتوبر کو انشاءاللہ ساوتھ ریجن سے لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) September 30, 2026
اسی طرح پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر اور مرکزی رہنما جنید اکبر خان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی 4 اکتوبر کو ساؤتھ ریجن سے لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔
