پاکستان

پی ٹی آئی رہنما نے نوازشریف کا پتہ صاف کرنے کی کوشش کرنے والے لیگی رہنماؤں کے نام بتا دئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سسے نوازشریف کا پتہ صاف کرنے کی کوشش کرنے والے ارکان سے متعلق دعویٰ کر دیا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی اراکین قومی اسمبلی نے بتایاکہ یہ کوششیں شاہد خاقان اور خواجہ آصف نے کی ہیں۔
جب کہ لیگی رہنما عطاء االلہ تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے مناظرہ کریں اور نام بتائیں۔دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی ، ایاز صادق ، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

ن لیگ کن اصولوں کی بات کررہی ہے ، مسلم لیگ ن کی فہرست میں تو وہ لوگ ہیں جو ہر وقت بکنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور خواجہ آصف تو پہلے ہی اپنی جماعت میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جعلی رپورٹس کی بنیاد پر ان کے قائد نوازشریف ملک سے باہر گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ان کی رپورٹس جعلی ہیں ، اسی لیے حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق کمیٹی بنادی ہے ، جس نے بھی نواز شریف کی جعلی رپورٹ بنائی اس کو سزا دی جائے گی۔
اس موقع پر پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جن کا نام لیا یہ ان کی اپنی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن چار ناموں میں سے تین ایسے ہیں جن کی یہ خواہش نہیں ہوگی کیوں کہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر تو کوئی اپنی خواہش کا اظہار بھی نہیں کرسکتا ، فیصل واوڈا پہلے یہ بتائیں وہ عرضی کس کے پاس لے کر گئے تھے وہ یہ بتادیں گے تو میں نام بتا دوں گا۔

متعلقہ خبریں