پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان یکم اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert