ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی 80 فیصد رٹ ختم ہوچکی ہے: شاندانہ گلزار
فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم 4 اکتوبر کو پوری طاقت سے نکلیں گے اور آئین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: پی ٹی آئی رہنما

پشاور (ڈیلی قدرت کوئٹہ)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نیکہا ہے کہ گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی 80 فیصد رٹ ختم ہوچکی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی ہورہی ہے، کیا وفاقی وزیرداخلہ کبھی ان علاقوں میں گئے ہیں؟ پولیس لائنز دھماکیکی انکوائری آج تک منظرعام پر نہیں آئی۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، مہنگائی عروج پر ہے، فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، فوج اورپولیس ہماری ہیں، ہم کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا دیا گیاہے مگر ہم 4 اکتوبر کو وزیراعلیٰ اور جنید اکبرکے ساتھ پوری طاقت سے نکلیں گے، ہم آئین سے نہ لیفٹ ہوں گیاور نہ رائٹ ہوں گے۔
