ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے شکست دی۔پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا۔ پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت اسپائکس پر 33 پوائنٹس لے سکا۔ پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 جبکہ بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کیے۔
یوں پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
