ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert