(قدرت روزنامہ)بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے،شاہد خاقان عباسی
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی
سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، شاہد خاقان عباسی نے جج احتساب عدالت اسلام آباد اعظم خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر ظفر اللہ نہیں آئیں گے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دے دی
سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جوقانون مجھ پرلاگوہے وہ حکمرانوں کیلئے بھی ہے ،4 سال سے چیلنج کررہے ہیں کرپشن ہوئی ہے توسامنے لائیں،وزیر درخواست گزار بنیں اورنیب کو بھیجیں کہ کونسی کرپشن ہوئی مجھ پرجعلی کیسز بنائے جارہے ہیں ، 30،35سال جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی ان پر کیسز بن رہے ہیں، فواد چودھری ان اہم شخصیات کا نام بتائیں جن سے ملاقات ہوئی ہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرنے گئے تھے، ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے تو مسائل ہوں گے بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے،لوٹ مار کرنے والے حکومتی بینچوں پر براجمان ہیں اسد عمر اگر ہمت ہے تو شوکت ترین کی جگہ پر آ کر بیٹھو ہم فیل بچے سے معیشت پر لیکچر سننے نہیں آئے ،جو کرپٹ ہیں وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں،
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران ناکام ہوچکے، عوام انہیں 2030 تک جانے نہیں دیں گے،عوام حکمرانوں کو 6ماہ تک بھی آگے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ملک میں شدید مہنگائی ہے،آنے والی حکومت کے لیے بڑے مسائل ہوں گے،عمران خان لندن رہے ہیں،انہیں یہاں کے لوگوں کا احساس نہیں ،حکومت کہتی ہے کہ 2 ارب روپے کا عوام پر بوجھ پڑے گا،حکمرانوں کو خود علم نہیں کہ یہ 2ارب ہیں یا دو ارب ڈالر،ہمارے حکمران مہنگائی کے باوجود کہتے ہیں کہ پاکستان سستا ملک ہے
. .