سونے اور چاندی کے ریٹس میں کمی، فی تولہ سونا 4,38,636 روپے کا ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ملکی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ایک روز بعد پھر کم ہوگئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,000 روپے کمی کے بعد 4,38,636 روپے کا ہوگیا۔
24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 2,572 روپے کمی کے ساتھ 3,76,059 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,358 روپے گھٹ کر 3,44,733 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس ریٹ 30 ڈالر کمی کے ساتھ 4,161 ڈالر ہوگئے ہیں۔
چاندی 24 کیرٹ فی تولہ کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 6,528 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کی کمی سے 5,596 روپے پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر کی کمی سے 60.50 ڈالر ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

WhatsApp
Get Alert