ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کردیا

کشمیر میں پاکستانی آرمی پرسنل کی ہلاکت کا دعویٰ جھوٹ نکلا، ترجمان پاک فوج نے آصف الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھاںڈا پھوڑ دیا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی آرمی پرسنل آصف الیاس کشمیر میں مارا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آصف الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
پریس بریفنگ میں انہوں ںے بتایا کہ 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کیا جو کہ بھارتی کور کے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق تھا، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر آپریشن سے کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ساڑھے سات گھنٹے بعد بھارتی ملٹری کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ دی گئی، 30 ستمبر کو دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی اور دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے بھارتی ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات فراہم کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بعد میں جو تفصیلات فراہم کیں اس میں دہشت گرد کا نام آصف الیاس سے جوڑ دیا گیا جب کہ محمد آصف یہاں آپ سب کے سامنے بیٹھا ہے۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا جہاں آصف الیاس نے میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آصف موسیٰ نے بتایا کہ 2008ء میں آرمی جوائن کی اور پھر 2023ء میں ایس ایس جی سی سے ریٹائر ہوکر پرائیوٹ سیکیورٹی کمپنی میں ڈیوٹی کی اور اب پنڈی میں فیملی کے ساتھ رہ رہا ہوں۔
محمد آصف نے بتایا کہ مجھے دوستوں دوستوں نے فون پر بتایا کہ میرے متعلق بھارت سے خبریں چل رہی ہیں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے تھے کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے مجھے شہید کردیا گیا جس پر مجھے حیرت ہوئی کہ اپنے گھرمیں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی فوج نے شہید کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا دیکھا تو وہاں بھی بھارت کا دعویٰ دیکھا، اس پر میرے پاس کالز کا تانتا بندھ گیا اور بھارت سے بھی کالز آنا شروع ہوئیں پھر میں نے نمبرز بلاک کر کے اپنے افسران کو بتایا۔
محمد آصف نے کہا کہ الحمد اللہ زندہ اور آپ کے سامنے ہوں، پہلے بھی وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں،آئندہ بھی وطن کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ سابق ایس ایس جی سی حوالدار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اپنے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے اور فالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی ملٹری کے بعد بھارتی حکومت نے بھی اس حوالے سے تفصیلات دیں، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ مارا گیا شخص محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، محمد آصف کا شناختی کارڈ بھی دکھایا، بھارتی ملٹری اور بھارتی حکومت کے بیانات میں تضاد پایا گیا، کہا گیا آپریشن شیرووالی میں کامیابی ملی جب کہ یہ آپریشن مئی میں شروع ہوا تھا، کیا انہیں چھ ماہ بعد کامیابی ملی؟ فیک آپریشن میں کامیابی کے دعوے کیے گئے،بھارتی حکومت نے کہا آصف فوجی کے کارنامے بہت بڑے ہیں اسے بہت بڑا دہشت گرد بناکر پیش کیا گیا، ایسی خبروں سے اڑی اور پہلگام کی یاد تازہ ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert