عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے 8 ڈرونزکے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش جنہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ حوثی باغیوں نے صنعا سے بھیجے جانے3 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی۔بم سے لیس کچھ ڈرونز کوصنعا ائیرپورٹ سے لانچ کیا گیا۔عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ صنعا کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی میں مشتبہ ڈرون حملے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے ایک پاکستانی اور بھارتی شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے
ابوظبی پولیس کے مطابق مصفح صنعتی علاقے میں آئل کمپنی کے ذخائر کے قریب تین آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پالیا گیاابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیرات میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا-
ابوظبی پولیس نے کہاتھا کہ ’دونوں مقامات پر آگ بجھانےکی کوشش جاری ہے ادنوک تیل کمپنی کے قریب مصفح آیکاد 3 کے علاقے میں جہاں قریب ہی ادنوک کے تیل ذخائر ہیں، وہاں آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث آگ لگ گئی ہےابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں چھوٹے اجسام کی پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی چھوٹے ڈرون تھے جن کی وجہ سے حادثے ہوا ہوگا۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔