ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں؟ مشال یوسفزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں؟ آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کیلئے منہ توڑ جواب تھا۔ ایکس پر اپنے ردعمل میں رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے آج کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے اپنے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں ؟ آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کے لیے منہ توڑ جواب تھا ، انڈیا ہمارا ازل سے دشمن ہے جو اس وقت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے اور اِسی دہشتگردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ پر لڑ رہا ہے ۔

ایمرجنسی لگانے کی ضرورت پنجاب میں ہے جہاں کی حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ اور اس کا پورا گھرانہ مودی کی سہولت کار ہے ، جن کے مفادات مشترکہ ہے ۔
اسی طرح سیاسی رہنماء سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اچھا بیان ہے، اب میں پی ٹی آئی آفیشل ایکس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انسان کے بچے بن جاؤ، اپنی بکواس اب بند کرو، اور پی ٹی آئی اور اس ملک کو اپنی بے وقوفانہ مہمات سے جان چھڑوانے کا موقع دو ( سکون دو) آپ کی توجہ کا شکریہ

انہوں نے اپنے مزید ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈی جی آیس پی آر نے سیاست میں نہ الجھ کر عزت کمائی ہے، ایک مکمل طور پر پیشہ ورانہ اور جامع بات چیت نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔

WhatsApp
Get Alert