اپنے دور کا حساب نہیں دینا بس بغض سرفراز میں ہمیشہ کی طرح غلط معلومات اور فیگرز فراہم کرنے ہیں، بابر یوسفزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر ثناء بلوچ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ وفاق کے عدم تعاون کے باوجود ایک ایم این اے صاحب کو سال کے 10 ارب ملتے ہیں اور ان دس ارب سے ترقی پر زیرو لگتے ہیں۔ یہ بات ماننی ہوگی کہ سرفراز بگٹی ان دو ادوار پر بھاری ہے، اس کے پاس بتانے کو کارگردگی ہے اور آپ کے پاس صرف کہانیاں، وہ بھی غلط اور اپنی بنائی ہوئی۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر، ایم این اے، ایم پی اے (پارلیمنٹرین) ثناء اللہ بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماضی میں BNP کے دو وزرائے اعلیٰ کے ادوار کو آج کے حالات کے ساتھ موازنہ کرنے کے لیے صرف ریلوے ٹریک دیکھنا کافی نہیں، پورا بلوچستان دیکھنا پڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert