حنا الطاف اور آغاعلی ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آ رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان آغا علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کی پریشانی دور کر دی ہے۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر آغا علی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر متعدد مداحوں کی جانب سے اُن کے اور اداکارہ حنا الطاف کے ایک ساتھ نظر نہ آنے پر پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
مداح کا آغا علی سے پوچھنا تھا کہ ’آغاعلی حنا الطاف کے ہمراہ تصویریں کیوں نہیں لگاتے ہیں، نہ ہی وہ حنا الطاف کی پوسٹ لائیک کرتے ہیں اور نہ ہی کمنٹ، حتیٰ کہ آغا علی نے حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر حنا الطاف کے لیے ایک بھی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی۔‘

علینا جٹ نامی صارف کا آغا علی سے مزید کہنا تھا کہ ’ہم سب بہت پریشان ہیں، کیا آپ دونوں میں سب ٹھیک ہے؟‘جس کا جواب دیتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللّٰہ، سب ٹھیک ہے اور وہ کیا ہے نا کہ انسٹا گرام سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔‘