پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert