حکمرانوں اور ان کی اولادوں کیلئے عام آدمی کی اہمیت گدھوں اور کتوں سے زیادہ نہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جس وقت لندن کے مہنگے اپارٹمنٹ میں وزیراعظم پاکستان کا بیٹا مہنگے بیف برگر بنا رہا تھا ، عین اس وقت پاکستان میں کوہ سلیمان کے علاقے میں ایک غریب کا بیٹا گدھوں اور کتوں کے ساتھ جوہڑ کا گندا پانی پینے پر مجبور تھا، جس وقت پاکستان کے بچے بچیاں اس جوہڑ سے گندا اور غلیظ پانی پی رہے ہیں، عین اس وقت بلاول بھٹو زرداری کیلئے پینے کا پانی فرانس سے منگوایا جاتا ہے۔
عین اس وقت مریم نواز 11ارب روپے کے جہاز پر سیرسپاٹے کرتی ہیں، اس لئے کہ ان حکمرانوں اور ان کی اولادوں کیلئے پاکستان کے عام آدمی اور مڈل کلاس کے لوگوں کی اہمیت ان گدھوں اور کتوں سے زیادہ نہیں ہے۔
اگر یہ عام لوگوں کو جانوروں سے زیادہ اہم سمجھتے ہوتے تو صومالیہ میں بحری قذاقوں کے ہاتھوں مڈل کلاس پاکستانی یوں بے موت نہ مارے جاتے، ایک لمحے کے لئے فرض کریں اگر پاکستانیوں کی جگہ امریکا، برطانیہ یا جرمنی کے شہری ہوتے تو کیا وہ بھی پردیس میں مظلومیت کی موت مارے جاتے۔

کیا کسی بھٹو، زرداری ، چوہدری ، جج جرنیل یا صحافی کا بیٹا ہوتا تو اس کو بھی ایسے ہی مرنے کیلئے چھوڑ دیتا؟اگر عوام سمجھتے ہیں کہ حکمران ان کو انسان سمجھیں تو دوسروں سے امیدیں مت لگائیں۔

WhatsApp
Get Alert