مدینہ منورہ کو نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، امام مسجد نبوی

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت تمام مسلمانوں کے دلوں میں ہے، مقدس مقامات کا دفاع سعودی عرب کی ذمہ داری ہے، خطیب شیخ صالح المغامسی کی حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت


مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ)حوثیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں ڈرون حملے کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے امام اور خطیب شیخ صالح المغامسی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ رسول اللہ ﷺ کا شہر اور مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے۔ اسے نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ خطیب شیخ صالح المغامسی نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت تمام مسلمانوں کے دلوں میں ہے۔
مقدس مقامات کا دفاع سعودی عرب کی ذمہ داری ہے۔ شیخ صالح المغامسی نے مسلمانوں سے مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی کے حوالے سے متحد رہنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے ایک اور ناپاک جسارت کی ہے، مکہ مکرمہ کے بعد مدینہ منورہ کو بھی نشانہ بناڈالا۔ مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ اسٹیشن پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ۔ یہ وہی گرڈ اسٹیشن ہے جس سے مجسد نبوی میں بجلی فراہمی کی جاتی ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر بند ہوگیا مگر بجلی کے مجموعی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔

WhatsApp
Get Alert