ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکہ کوہسار مری میں آج سے سیاحوں کو داخل ہونے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے جب کہ متوقع برفباری کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا . چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) کے مطابق سیاحوں کو آج سے مری میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا،

شہر میں تقریباً3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے .

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، مری جانے کی اجازت لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی دی جائے گی . اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سیاح ریڈیو اسٹیشن 88.6 اورٹریفک پولیس کےآفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے باخبر رہ سکتے ہیں، برفباری کے دوران مری آنے والے…

. .

متعلقہ خبریں