مسلم لیگ (ن)میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے کونسے چار نام سامنے آگئے ؟ فہرست دیکھ کر نواز شریف کو غصہ آگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)مقامی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور شہبازشریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے . مقامی اخبار نے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے .

ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا . ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا . پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں