صرف کرپشن کے ساتھی ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز گِل

(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہےکہ ن لیگ کا ورکر بے یار و مددگار ہے کیونکہ لیڈر فرار ہے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بیٹوں اور سمدھی سمیت مفرور اشتہاری کو نیلسن منڈیلا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چار بار پاؤں پکڑ کر ڈیل کرنے والے جعلی لیڈر ہے، صرف کرپشن کے ساتھی ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کے نام پر لوٹ مچانے والوں سے عوام متنفر ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کے پاس لیڈر کے نام پر کیلبری جعلساز ہے، فیبریکیٹڈ خبروں کی فیکٹری ملکہِ جعلساز کے انڈر کام کر رہی ہے، پاکستانی سیاست میں بھگوڑوں کی کوئی وقعت نہیں رہی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہاکہ نااہلوں کی ساری بھاگ دوڑ کرپشن کا مال بچانے کیلئے ہے۔

پارٹی کا ہر ممبر نواز شریف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، مریم
مریم نواز کا کہنا ہےکہ پارٹی کا ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ارکان حکومت کی بری کارکردگی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کا رکردگی اچھی بری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کارکردگی ہے ہی نہیں۔ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،نوازشریف کوڈرایا اوردھمکایاگیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ بدترین حلات اور انتقام کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی، ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے،جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ،نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزرکرآئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیس میں التوا کےلئے روز ایک نیا بہانہ سامنے آ رہا ہے،مہنگائی ،بےروزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ نوازشریف بہت جلدوطن واپس آئیں گے،نوازشریف کی واپسی کےوقت کاتعین پارٹی طےکریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھےحکومت چنددنوں میں جاتی ہوئی نظرآرہی ہے، نالائق حکومت سےجتنی جلدی جان چھڑائی جائےبہترہے،ڈیل کی باتیں کرنےوالےحربےہم اچھی طرح جانتےہیں، مہنگائی ، لاقانونیت سےتوجہ ہٹانےکیلئےاسطرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔