میں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنا فائدہ نہ ہو تو وہ کسی کا بھی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور


پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنا فائدہ نہ ہو تو وہ کسی کا بھی نہیں ہے، مولانا نے اب آخر میں کہہ دیا کہ اخلاقی طور پر ساتھ ہیں۔ یہاں میرے بندے شہید ہو رہے، ایمرجنسی لگا رہے ہیں، ہماری اپنی حکومت میں یہ سب ہو رہا ہے، اگر میں ہوتا تو کہتا کہ مولانا اپنی اخلاقی سپورٹ اپنے پاس رکھو۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان جانتی ہے کہ میں نے پارٹی پر کتنا لگایا ہے، اس کے باوجود بھی زمین بیچنے پر میرا مذاق اڑایا جس پر مجھے دکھ ہوا، آپ کو میں اچھا نہیں لگتا لیکن آپ کے بھائی کیلئے تو میں لڑ رہا ہوں۔ اتنی قربانی میں نے آپ کے بھائی کیلئے دی ہے۔
آپ نے بھی دی سب نے دی میں نے بھی دی۔

اس نے مذاق اڑایا کہ زمین بیچی، مجھے ڈاکومنٹ شیئر کرنے پڑے تو مجھے دکھ ضرور ہوا۔
سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے بتایا ضرور ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنا فائدہ نا ہو تو وہ کسی کا بھی نہیں ہے، اب آخر میں کیا نکلنا کہ اخلاقی طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔ یہاں میرے میرے بندے شہید ہو رہے ہے، مجھے ایمرجنسی کی طرف لے کر جا رہے ہے، میرے اوپر آئین توڑ رہے ہیں ، اپنی حکومت میں ہمارے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے، اور مولانا فضل الرحمان کہتا ہے کہ میری اخلاقی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، میں ان کی جگہ ہوں تو کہوں کہ مولانا صاحب! آپ اپنی اخلاقی سپورٹ اپنے پاس رکھو، ہاں اگر اسد قیصر اور وزیراعلی کو اخلاقی سپورٹ چاہیے تو وہ لے لیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر اِس جہاں یا اُس جہاں کبھی بھی موازنہ ہوگا تو میں ہی سرخرو ہوگا کہ پارٹی، عوام اور اپنے لیڈر عمران خان کیلئے میں نے تن من دھن سے زور لگایا۔

WhatsApp
Get Alert