لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جو شعبے کے اعتبار سے ایک بزنس وومن ہیں اور بیٹی ایکسپرٹ بھی اور ان کا نام مریم عمر فاروق ہے . مریم عمر فاروق 'کشمش آرگینک' اسکن کئیر برانڈ کی مالک ہیں جو کئی سال سے پاکستان میں اپنے اس کام کو چلا رہی ہیں .
لاہور سے تعلق رکھنے والے خاتونسے متعلق کچھ اور بھی خاص باتیں ہیں جو صارفین کے ضرور پسند آئیں گی . مریم عمر نے 4 بچے گود لیے ہوئے ہیں اور ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں . لیکن جن پانچ بچوں کو گود لیا ان سے اپنی سگی اولاد سے بھی زیادہ محبت کرتی ہیں . مریم جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ 40 کنال کا گھر ہے . انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچوں کو گود لینے کا خیال مجھے کم عمری میں آیا تھا جس کو انجام آتے آتے وقت لگ گیا . اور یہ فیصلہ میرے دل کا فیصلہ ہے .
بیوٹی ایکسپرٹ مریم عمر فاروق نے بتایا کہ پہلے میں نے ایک بچی گود لی اور بعد ازاں میں نے زیادہ بچے گود لینے کا سوچا تاکہ ایک پوری فیملی مکمل ہوجائے اور آگے چل کر ایک دوسرے کا سہارا بنیں . انہوں نے بتایا کہ وہ پالتو جانوروں کو پالنے کا بھی شوق رکھتی ہیں . انہوں نے بتایا کہ میں اکیلے ہی بچوں کو پال رہی ہوں اور یہ کام آسان نہیں ہے . ایک سوال کے جواب میں مریم عمر فاروق نے کہا کہ بزنس وومن ہونے کے ناطے میں اپنے والدین کے ساتھ بھی رہتی ہوں . مریم عمر فاروق نے کشمش آرگینک فوڈ کے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جس میں وہ اپنی بیوٹی مصنوعات سے متعلق خواتین کو آگاہ کرتی ہیں .
. .