آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی لاکھوں ووٹ کم حاصل کرنے کے باوجود دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی لاکھوں ووٹ کم حاصل کرنے کے باوجود دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب، تحریک انصاف کو 6 لاکھ سے زائد، مسلم لیگ ن کو 5 لاکھ سے زائد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 3 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے، کل ٹرن آوٹ 58 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرانتخابات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن میں فتح حاصل کرنے والی تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ حیران کن طور پر پیپلز پارٹی ن لیگ کے مقابلے میں کم ووٹ حاصل کر کے بھی نشستوں کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ہوئی پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ 58فیصد رہا، جبکہ 2016کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ مسلم لیگ ن نے 4 لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے، پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔ جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1لاکھ 53ہزار861 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ نشستوں کے حوالے سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 26 نشستیں حاصل کر کے تنہاء حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی، حکمراں جماعت کے مقابلے میں پیپلز پارٹی 11 جبکہ آخری انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن صرف 6 نشستوں پر فتح حاصل کر سکی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago