آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی لاکھوں ووٹ کم حاصل کرنے کے باوجود دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی لاکھوں ووٹ کم حاصل کرنے کے باوجود دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب، تحریک انصاف کو 6 لاکھ سے زائد، مسلم لیگ ن کو 5 لاکھ سے زائد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 3 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے، کل ٹرن آوٹ 58 فیصد رہا . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرانتخابات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں .

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن میں فتح حاصل کرنے والی تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ حیران کن طور پر پیپلز پارٹی ن لیگ کے مقابلے میں کم ووٹ حاصل کر کے بھی نشستوں کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہی . جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ہوئی پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ 58فیصد رہا، جبکہ 2016کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا . ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے .  مسلم لیگ ن نے 4 لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے، پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے . جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1لاکھ 53ہزار861 ووٹ حاصل کیے . جبکہ نشستوں کے حوالے سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 26 نشستیں حاصل کر کے تنہاء حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی، حکمراں جماعت کے مقابلے میں پیپلز پارٹی 11 جبکہ آخری انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن صرف 6 نشستوں پر فتح حاصل کر سکی . . .

متعلقہ خبریں