کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے .

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیاں اترنے سے متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور لیویز فورس کے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے.

. .

متعلقہ خبریں