ڈرایا دھمکایا اور پھر کوڑے دان سر پر ڈال دیا ۔۔ تربیت سے محروم بچوں نے بزرگ استاد کی عزت کا خیال نہ کرتے ہوئے انہیں پریشان کر ڈالا

کرناٹکا (قدرت روزنامہ)باپ کے بعد اگر کسی کا رتبہ اس دنیا میں بہت بلند ہے تو وہ آپ کے استاد کا ہے مگر شاید آج کے بچے اس بات کو بھول گئے ہیں جب ہی اس طرح کے اخلاق سے گرے ہوئے واقعات سامنے آ رہے ہیں . ہوا کچھ یوں کہ 10 کلاس کے بچوں نے شرارت میں اپنی ہی کلاس کے استاد کے سر پر کوڑے دان(ڈسٹبن) ڈال دیا .

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے نلورو گورنمنٹ ہائی اسکول کا ہے جہاں ہندی کے استاد کے ساتھ وہ رویہ کیا گیا جس سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے .

جیسے ہی استاد پراکاش کلاس میں داخل ہوئے اور بلیک بورڈ کی طرف متوجہ ہو کر پڑھانا شروع کیا تو کچھ شرارتی بوں کے گروپ نے کلاس روم میں ہی پڑا ایک کوڑے دان ان کے سر پر ڈال دیا . مزید یہ کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے 1 سال پہلے اس شرمناک واقعے سے وہ پریشان تو بہت ہوئے مگر بچوں کو کچھ نہ کہا اور خود کوڑے دان اتار کر پڑھانا شروع کر ڈالا . اب کچھ دیر بعد جب وہ بیٹھ کر پڑھانے لگے تو وہی بچے ائے ڈرایا دھمکایا اور کوڑا دان ان کے سر پر پھر ڈال دیا اور یہ سب برداشت کرتے رہے . انہی کے ایک ساتھ نے یہ ویڈیو بنائی لیکن جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو .

ایک بھونچال مچ گیا جس کے نتیجے میں علاقے کے ایک وزیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اسکول کا دورہ کیا اور استاد پراکاش سے انکا حال وغیرہ پوچھا . بچوں کی اس شرمناک حرکت پر اسکول میں بچوں کی تنظیم اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ جس پر انہوں نے بچگانا جواب دیا کہ کلاس کے دیگر دوستوں نے ہمیں اکسایا تھا . اس کے بعد استاد سے معافی بھی مانگی جس پر ہندی کے مضمون کے استاد نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو کہا کہ میں آپکو معاف کرتا ہوں لیکن مستقبل میں ایسی بری غلطی کسی استاد کے ساتھ بھی نہیں کرنا . واضح رہے کہ یہ واقعہ 13 دسمبر 2021 کا ہے .

. .

متعلقہ خبریں