ڈرایا دھمکایا اور پھر کوڑے دان سر پر ڈال دیا ۔۔ تربیت سے محروم بچوں نے بزرگ استاد کی عزت کا خیال نہ کرتے ہوئے انہیں پریشان کر ڈالا

کرناٹکا (قدرت روزنامہ)باپ کے بعد اگر کسی کا رتبہ اس دنیا میں بہت بلند ہے تو وہ آپ کے استاد کا ہے مگر شاید آج کے بچے اس بات کو بھول گئے ہیں جب ہی اس طرح کے اخلاق سے گرے ہوئے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ہوا کچھ یوں کہ 10 کلاس کے بچوں نے شرارت میں اپنی ہی کلاس کے استاد کے سر پر کوڑے دان(ڈسٹبن) ڈال دیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے نلورو گورنمنٹ ہائی اسکول کا ہے جہاں ہندی کے استاد کے ساتھ وہ رویہ کیا گیا جس سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے۔

جیسے ہی استاد پراکاش کلاس میں داخل ہوئے اور بلیک بورڈ کی طرف متوجہ ہو کر پڑھانا شروع کیا تو کچھ شرارتی بوں کے گروپ نے کلاس روم میں ہی پڑا ایک کوڑے دان ان کے سر پر ڈال دیا۔ مزید یہ کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے 1 سال پہلے اس شرمناک واقعے سے وہ پریشان تو بہت ہوئے مگر بچوں کو کچھ نہ کہا اور خود کوڑے دان اتار کر پڑھانا شروع کر ڈالا۔ اب کچھ دیر بعد جب وہ بیٹھ کر پڑھانے لگے تو وہی بچے ائے ڈرایا دھمکایا اور کوڑا دان ان کے سر پر پھر ڈال دیا اور یہ سب برداشت کرتے رہے۔ انہی کے ایک ساتھ نے یہ ویڈیو بنائی لیکن جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو۔

ایک بھونچال مچ گیا جس کے نتیجے میں علاقے کے ایک وزیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اسکول کا دورہ کیا اور استاد پراکاش سے انکا حال وغیرہ پوچھا۔ بچوں کی اس شرمناک حرکت پر اسکول میں بچوں کی تنظیم اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ جس پر انہوں نے بچگانا جواب دیا کہ کلاس کے دیگر دوستوں نے ہمیں اکسایا تھا۔ اس کے بعد استاد سے معافی بھی مانگی جس پر ہندی کے مضمون کے استاد نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو کہا کہ میں آپکو معاف کرتا ہوں لیکن مستقبل میں ایسی بری غلطی کسی استاد کے ساتھ بھی نہیں کرنا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 13 دسمبر 2021 کا ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

31 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

41 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

53 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago