سسرال ہوتو ایسا ۔۔ سسرالیوں نے ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے دعوت کر ڈالی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں سسرالیوں نے اپنے ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے خاطر تواضع کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس فیملی کی تصاویر بھارتی میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے سنکرنتی نامی مذہبی تہوار میں اپنے ہونے والے داماد کو 365 کھانے کھلائے۔

اس تہوار میں یہ رسم ہے کہ لڑکی والے لڑکے کو مختلف قسم کے کھانے کھلاتے ہیں۔ لہٰذا لڑکے کی ساس نے 30 طرح کے مختلف سالن، سادے چاول، بریانی اور 100 مختلف قسم کے کھانے اور مٹھائیں پیش کیں۔ 15 آئس کریمز، پیسٹریز، کیک، ٹھنڈے گرم مشروبات اور پھل بھی شامل تھے۔