’’ نواز شریف لندن میں مزے کر رہے ہیں، سچی باتیں تو۔۔۔۔‘‘ حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی اداروں کو چیلنج کردیا

لندن(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں توکروں گی . ایک انٹرویومیں حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں .

حریم شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لیکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے،

میں تو معمولی شخصیت ہوں، شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں چِل کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلے گا، باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی،کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں . انہوںنے کہاکہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنے کی بات ہورہی ہے،

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے، میں نے بھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے . انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے . اس موقعے پر لندن میں موجود حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک نے کہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں، پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں