عابدہ پروین کو ان کی والدہ نے کن حضرت کے دروازے کا قیدی بنایا تھا؟ نصیبو لال سے احتراماً ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ)گذشتہ ہفتے سے معروف گلوکارہ نصیبو لال اور لیجنڈری اداکارہ عابدہ پروین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں انہیں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ بہت احترام اور مہذب انداز کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں مقبول گلوکاراؤں کا اتنا عاجزی و انکساری سے ملنا مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔ ویڈیو مین دیکھا جاتا ہے کہ’ تو جھوم’ کی ریکارڈنگ سے قبل عابدہ پروین نصیبو لال سے عاجزی سے مل رہی ہوتی ہیں اور پھر نصیبو لال بھی احترام اپنی جگہ سے اٹھ کر عابدہ پروین کے گلے لگ جاتی ہیں۔

وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد دونوں گلوکاراؤں کی خوب تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تھا کہ عابدہ پروین کی اس عاجزی کی آخر وجہ کیا تھی۔ اس حوالے سے گلوکارہ نے خود ایک ویڈیو انٹرویو میں بتایا۔عابدہ پروین نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے بچپن میں میری والدہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے کا قیدی بنایا تھا، یہ ادب و احترام ان کے دروازے کی دین ہے۔ عابدہ پروین نے یہ بھی کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حیثیت کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی گلوکارہ یہ قصہ سناتے ہوئے زارو قطار روتی رہیں۔