اریبہ حبیب کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گلابی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔اریبہ حبیب کی تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں اداکارہ اسکن اور کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات سے لی گئی تصاویر اور ویڈوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال کے اختتام پر اداکارہ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
نکاح کے موقع پر اداکارہ نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے شوہر سیاہ لباس میں نظر آئے۔اریبہ حبیب کی جانب سے انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے خاص دن اسکن گولڈن رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اریبہ حبیب کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔